ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بیوی اور سسرال کے تشدد سے پریشان ہوکرہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار ی

بیوی اور سسرال کے تشدد سے پریشان ہوکرہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار ی

Sun, 18 Nov 2018 02:08:54    S.O. News Service

نئی دہلی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی سیکریٹریٹ میں ڈیوٹی پر دہلی پولیس کے 35سالہ ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنی سروس پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ سوہنویر سیکرٹریٹ میں وی وی آئی پی پارکنگ پر ڈیوٹی پر تھا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس کو واقعہ کے بارے میں صبح ساڑھے پانچ بجے اطلاع ملی۔پولیس نے کہا کہ لاش کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں خودکشی کرنے کے لئے بیوی اور سسرال والوں کے ساتھ گھریلو جھگڑے کو وجہ بتائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی بھی دہلی پولیس میں ہی کانسٹیبل ہے۔
سوسائڈ نوٹ میں سوہنویر نے الزام لگایا ہے اس کی بیوی کا اپنے گاؤں کے ایک شخص سے جنسی تعلق ہے اور جب اس نے معاملے کو اپنے سسرال والوں کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے اس پر اپنی بیٹی کو بدنام کرنے کا الزام پرڈال دیا۔پولیس کمشنر کو لکھے سوسائڈ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے سسرال والوں نے جمعرات کو عوامی طور پر اس پر حملہ کیا اور واقعہ کی ویڈیو بنا لی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اس نے میری خود اعتمادی کو چوٹ پہنچائی ہے اور خودکشی کرنے کے سوا میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔آپ ویڈیو چیک کر سکتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔
پولیس نے آئی پی اسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں خودکش حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور کھجوری خاص تھانے کے عملے کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، کیونکہ متوفی کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ سوہنویر نے سسرال والوں کی طرف سے پٹائی کرنے کے واقعہ کی اطلاع مذکورہ تھانے میں دی تھی لیکن اس کی شکایت پر عملدرآمد کرنے کے بجائے ایک پولیس افسر نے اسے کیس کو حل کرنے کو کہا۔


Share: